• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن بیٹنگ کی آڑ میں جوا، ہربھجن، یووراج، رائنا مشکل میں آگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارت کے تین سابق کرکٹر یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور سریش رائنا سے جوئے کو فروغ دینے کے الزام میں سیکیورٹی حکام کی تفتیش کا سامنا ہے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کرکٹرز کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے بھی تفتیش کی ہے، یوراج، ہربھجن اور رائنا مشکل میں پھنستے ہوئے نظر آرہے ہیں، چاروں پر آن لائن سٹہ لگانے والی ایپ کی تشہیر کرنے کا سنگین الزام لگایا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایسے پلیٹ فارمز کی تشہیر کی، جو موجودہ بھارتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ تحقیقات میں بتایا گیا کہ یہ پلیٹ فارمز جوئے کو ’’اسکل بیسڈ گیمز‘‘ کے طور پر پیش کرتے ہیں لیکن دراصل دھوکہ دہی پر مبنی ہیں۔ مقدمات میں منی لانڈرنگ اور آئی ٹی ایکٹ سمیت متعدد قوانین شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید