• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویٹ لفٹنگ ٹیمیں بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث رواں سال اگست میں بھارت میں شیڈول کامن ویلتھ سینئر، جونیئر اور یوتھ چیمپئن شپ اور اگلے سال مئی میں ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے آفیشل ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال کے مطابق موجودہ کشیدہ حالات میں وہاں ہونے والے دونوں ایونٹس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسپورٹس سے مزید