کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاہور میں قومی کرکٹرز کےاسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کے تیسرے روز کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں نےمختلف سیشنز میں آؤٹ ڈور اور ان ڈور میں پریکٹس کی ۔کھلاڑیوں نے صبح فیلڈنگ اور فٹنس سیشنز میں حصہ لیا۔ بولروں اور بیٹرز کی این سی اے گراؤنڈ پر کوچز کی نگرانی میں بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔