• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم مرغوب بٹ نے سوئٹزر لینڈ میں بطور سفیر چارج سنبھال لیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان کے نئے سفیر سلیم مرغوب بٹ نے سوئٹزر لینڈ میں چارج سنبھال لیا.

سفیر سلیم مرغوب بٹ نے اپنی اسناد سوئٹزر لینڈ کی صدر کیرن کیلرسوٹر کو پیش کیں۔

مرغوب سلیم بٹ 1967ء میں پیدا ہوئے، اُنہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری اور پھر آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈپلومیٹک اسٹڈیز میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ حاصل کیا اور گزشتہ 15 سالوں سے وہ جنیوا اور نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفاتر سمیت علاقائی اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کے مسائل پر کام کر رہے ہیں۔

وہ اس وقت اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن (IPHRC) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جو اقوام متحدہ کے بعد دوسرا سب سے بڑا بین الحکومتی ادارہ ہے۔

مرغوب سلیم بٹ نے پاکستانی کمیونیٹی کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے سوئٹزر لینڈ میں پاکستان کا سفیر مقرر ہونے پر فخر ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے اپنے وطن اور ہم وطنوں کی خدمت کرنا ایک منفرد اعزاز اور امتیاز ہے جوکہ ایک بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ میں سوئٹزرلینڈ میں پاکستان اور ہم وطنوں کے مفادات کو اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق فروغ دینے اور تحفظ فراہم کرنے کا منتظر ہوں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ نئے سفیر کی حیثیت سے میں دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ پاک سوئس دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش کے لیے پرعزم ہوں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید