• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر میکرون کا وزیراعظم اسٹارمر پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر زور

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے برطانیہ کے وزیراعظم اسٹارمر پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر زور دیا ہے۔

ایمانویل میکرون نے لندن میں برطانوی وزیراعظم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے سیاسی سرگرمی کا آغاز کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانس اور برطانیہ کو مل کر فلسطینی ریاست تسلیم کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ فرانس کئی مہینوں سے برطانیہ پر فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے پر زور دیتا آ رہا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید