یورپین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈرلین کیخلاف یورپین پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔
اسٹراسبرگ کے یورپی پارلیمنٹ میں 360 ارکان نے تحریک عدم اعتماد کے خلاف ووٹ دیا۔ جبکہ 175 ارکان نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کی۔
یورپین پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے دوران 18 ارکان غیرحاضر رہے۔
قرارداد میں 2021 کے کورونا وائرس کے دوران یورپین صدر پر ویکسین کی خریداری میں غیرشفافیت کا الزام لگایا گیا۔