برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کچھ لوگوں کو ایسے جعلی پیغامات موصول ہو رہے ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ DfT کی طرف سے بھیجے گئے ہیں۔ ان پیغامات میں کہا جارہا ہے کہ ’آپ پر ٹریفک جرمانہ باقی ہے، براہ کرم اسے فوری طور پر ادا کریں‘۔
محکمہ نے وضاحت کی ہے کہ یہ پیغامات جعلی ہیں اور محکمہ کی طرف سے نہیں بھیجے گئے۔
عوام کو ہدایات دی گئی ہیں کہ کسی بھی مشتبہ پیغام میں دیے گئے لنک پر ہرگز کلک نہ کریں، اپنی ذاتی یا مالی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
عوام کو ہدایات دی گئی ہیں کہ اگر آپ کو یہ پیغام یا اس جیسا کوئی اور مشکوک میسج موصول ہوا ہے تو اسے فوری طور پر رپورٹ کریں۔