• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی تارکین وطن سے نمٹنے کیلئے برطانیہ اور فرانس میں معاہدہ طے پاگیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

غیرقانونی تارکین وطن سے نمٹنے کے لیے برطانیہ اور فرانس میں معاہدہ طے پاگیا۔

لندن میں برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر اور فرانسیسی صدر میکروں مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ 

دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غیرقانونی مائیگریشن یورپی اور عالمی بحران ہے، جسے جرائم پیشہ گروہ چلا رہے ہیں۔ 

برطانوی وزیراعظم سر کیئراسٹارمر نے کہا کہ چھوٹی کشتیوں سے آنے والوں کو گرفتار کر کے مختصر وقت میں واپس بھیجا جائے گا۔ 

انکا کہنا تھا کہ برطانیہ صرف ان کو آنے کی اجازت ہوگی جنہوں نے غیرقانونی طریقہ استعمال نہ کیا ہو، پائلٹ اسکیم کے تحت ہر ہفتہ 50 افراد کو سمندر کے راستے فرانس واپس بھیجا جائے گا، صرف حقیقی پناہ گزینوں کو قبول کریں گے۔ 

اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ برطانیہ اور فرانس کو یورپ کے بدلتے وقت کیساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط بنانا چاہیے، ہمارے مخالفین کو اب علم ہوگا کہ کسی پر حملے کا جواب دونوں ممالک دیں گے۔ 

فرانسیسی صدر میکرون نے برطانیہ اور فرانس کی طرف سے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر زور دیا۔ 

انھوں نے کہا کہ ہمیں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے سیاسی سرگرمی کا آغاز کرنا چاہیے۔ اسرائیل فلسطین تنازع میں امن کی واحد امید فلسطینی کو ریاست تسلیم کرنے میں ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید