• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں کی امریکا میں بہتر نمائندگی کے لیے اقدامات جاری رکھوں گا، سینیٹر کوری بُکر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے سینیٹر کوری بُکر نے کہا ہے کہ وہ پاکستانیوں سمیت تمام امیگرینٹس کمیونٹی کی امریکی عدالتوں میں بہتر نمائندگی کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔

سینیٹر کوری بُکر نے یہ بات اے پی پیک کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز احمد کی رہائش گاہ پر فنڈ ریزنگ ڈنر سے خطاب میں کہی۔ 

سینیٹر کوری بُکر نے امیگریشن، ڈیموکریٹک پارٹی میں مختلف کمیونیٹیز کی شمولیت اور غزہ کی صورتحال پر بھی بات کی۔ 

امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ سینیٹر کوری بُکر کی بدولت امریکی تاریخ میں پہلی بار مسلم پاکستانی امریکن زاہد قریشی فیڈرل جج بنے۔

علاوہ ازیں انہوں نے عادل منگی کی سرکٹ کورٹ میں نمائندگی کے لیے بھی بھرپور اقدامات کیے۔ گرچے عادل منگی کا تقرر نہ ہوسکا مگر سینیٹر کوری بُکر کی جانب سے پاکستانی امریکن مسلمانوں کی نمائندگی کی حمایت غیرمعمولی رہی۔

ڈاکٹر اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ سینیٹر کوری بُکر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امیگرینٹ کمیونٹیز کو مختلف شعبوں میں نمائندگی دینے کے کیے وہ اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیموکریٹک پارٹی میں جرات مند قیادت ہو جو تمام کمیونٹیز کو فیصلہ کی میز پر جمع کرے۔ 

سینیٹر بُکر نے غزہ میں فلسطینیوں کی حالت زار پر بھی بات کی۔ انہوں نے 7 اکتوبر کے حملوں کی مذمت کی مگر ساتھ ہی واضح کیا کہ فلسطینیوں کو مکمل انسانی حقوق ملنے چاہئیں۔

سینیٹر کوری بُکر نے دورہ پاکستان کا بھی ارادہ ظاہر کیا اور کہا کہ وہ وفد کے ساتھ ضرور پاکستان جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید