• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

دبئی ایئرپورٹ پر ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر فضائی حدود کے بند ہونے کے باوجود بھی مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مصروف ترین ایئر پورٹس کی فہرست میں شامل دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں 46 ملین مسافروں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.3 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں بہت سی ایئر لائنز کی سروسز متاثر ہوئیں۔

اس حوالے سے دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گریفتھس نے کہا کہ دبئی ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر صورتحال بہت تیزی سے معمول پر آگئی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں صورتحال جلد معمول پر آتا دیکھ کر حیرانی ہوئی، ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد زبردست ہے۔

پال گریفتھس نے پیشن گوئی کی کہ دبئی ایئرپورٹ اس سال 96 ملین مسافروں کی آمد ہوگی جو پچھلے سال کے 92 ملین کے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ ایئرپورٹ مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی ایئر لائن ایمریٹس اور اس کے بجٹ کیریئر فلائی دبئی کا مرکزی ایئرپورٹ ہے اور اسے دنیا کی دیگر بڑی ایئر لائنز بھی استعمال کرتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید