عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد تک بڑھ گئیں.
برینٹ خام تیل 72 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہوا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 69 ڈالر سے زائد میں فروخت ہوا۔
دوسری جانب گیس کی عالمی قیمت 3 فیصد اضافے سے3 ڈالر 8 سینٹس کی سطح پر موجود ہے۔
امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے تقریباً 80 فیصد تک مکمل، ہوا سے بجلی بنانے والے بڑے منصوبے کی تمام تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا۔
اٹلی کے شہر میلان کے ایئر پورٹ پر ایک شخص نے چیک ان ایریا میں آگ لگا دی، جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی ریاست کرناٹک کے دھرماستھلا گاؤں میں مبینہ اجتماعی زیادتیوں، قتل اور کئی قبروں سے متعلق کیس میں نیا موڑ آیا ہے۔
بھارتی تحقیقاتی ایجنسی، سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ریلائنس کمیونیکیشن لمیٹڈ (آرکام) اور اس کے پروموٹر ڈائریکٹر انیل امبانی سے وابستہ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ یوکرین کے تحفظ کے لیے اہم ضمانتیں درکار ہیں۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روس امن سے متعلق اجلاس کو روکنے اور جنگ کو طول دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے اسرائیلی حملوں میں 71 فلسطینی شہید ہوگئے۔
وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بنگلادیش کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔
نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں بنگلادیش کی عبوری حکومت نے باہمی ویزا استثنیٰ کے اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
ڈچ وزیرِخارجہ کیسپرویلڈ کیمپ سمیت دیگر وزراء نے کابینہ کی طرف سے اسرائیل پر مجوزہ پابندیوں پر ساتھ نہ دینے پر اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے قحط زدہ قرار دیے گئے غزہ کیلئے راہداری کھولی جائے۔
چین میں ایک شخص کی جانب سے فارمیسی پر آن لائن کی گئی ادائیگی کی کوشش ناکام ہوگئی جس نے اس کے خفیہ تعلقات کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ یورپ کے ساتھ جوہری مذکرات جاری رکھیں گے۔
کمسنوں کو اپنے دوست سے جنسی تعلق کیلئے بھرتی کرنے کے جرم میں قید بھگتنی والی خاتون گزلین میکسویل نے امریکا کے صدر ٹرمپ کو کلین چٹ دیدی۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرجیو گور کو بھارت میں نیا امریکی سفیر نامزد کردیا، انہیں جنوب اور وسط ایشیائی امور کیلئے خصوصی مندوب بھی مقرر کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اڑیسہ کے ضلع کیونجھر میں ایک 8 سالہ بچی کے ساتھ خوفناک واقعہ پیش آیا، جہاں وہ اسکول کے اندر ہی بند ہو گئی اور پوری رات کلاس روم میں قید رہی۔