• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی پولیس نے 3 لاکھ ڈالرز مالیت کے ہیرے مالک کو واپس دلوا دیے

تصویر بشکریہ دبئی پولیس
تصویر بشکریہ دبئی پولیس

دبئی پولیس نے 3 لاکھ ڈالرز مالیت کے ہیرے مالک کو واپس دلوا دیے۔

دبئی کا رہائشی ہیروں کا تاجر ایئرپورٹ سے غلطی سے دوسرے مسافر کا بیگ  لے گیا تھا جبکہ دبئی کے رہائشی ہیروں کے تاجر کا بیگ غلطی سے بنگلادیشی مسافر لے گیا تھا۔

دبئی پولیس کے مطابق ہیروں والے بیگ کا غلطی سے تبادلہ دبئی ایئرپورٹ پر ہوا، ہیروں کے تاجر نے غلطی کا احساس ہونے پر دبئی پولیس کو مطلع کیا۔

دبئی پولیس نے ایئرپورٹ کے کیمروں کی مدد سے ہیروں والا بیگ لے جانے والے بنگلادیشی مسافر کو ڈھونڈ نکالا اور وزارت خارجہ کی مدد سے بنگلادیش سے بیگ واپس منگوا کر مالک کو دے دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید