• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئیڈن: مشہور بینک ڈکیتی کا مرکزی مجرم کلارک اولوفسن چل بسا

کلارک اولوفسن—تصویر یشکریہ سوشل میڈیا
کلارک اولوفسن—تصویر یشکریہ سوشل میڈیا

1970ء کی دہائی کے بینک لوٹنے کے مشہورِ زمانہ واقعے کا مرکزی مجرم کلارک اولوفسن 78 سال کی عمر میں چل بسا۔

1973ء میں سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں کلارک اولوفسن  نے 3 خواتین اور 1 مرد کو بینک لوٹنے کے لیے یرغمال بنایا تھا۔

بعد میں تمام یرغمالیوں نے اس کے خلاف گواہی دینے سے انکار کر دیا تھا۔

اس واقعے کے بعد اسٹاک ہوم سینڈروم کی اصطلاح مشہور ہوئی جو آج تک عام ہے۔

ماہرین اس پر بحث کرتے ہیں کہ اسٹاک ہوم سنڈروم ایک ذہنی حالت ہے یا لوگ تکلیف دہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے اسے دفاع کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید