• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’عشرہ سیدنا فاروقؓ و سیدنا حسینؓ‘ کے طور پر منایا جائے، ہشام الہی ظہیر

لاہور(خبرنگار)ڈاکٹر علامہ ہشام الہی ظہیر صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان نے کہا محرم الحرام کو صرف روایتی انداز میں منانے کی بجائے "عشرہ سیدنا فاروقؓ و سیدنا حسینؓ" کے طور پر منایا جائے۔اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے مرتب کردہ ضابطۂ اخلاق، "پیغامِ پاکستان" کی روشنی میں تمام مکاتبِ فکر کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا محرم الحرام 1447ھ کے دوران اس ضابطے پر ہر سطح پر عمل درآمد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے اس میں فتنہ فساد انتشار لڑائی جھگڑا حرام ہے نوارنے کا کردار ادا کرنا چاہیے۔
لاہور سے مزید