لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)پنجاب پولیس میںشہزادہ سلطان کی ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی و تعیناتی بطور ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب اورڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیرکے بطور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب تبادلہ پر سنٹرل پولیس آفس میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، سینئر پولیس افسران اور سنٹرل پولیس آفس آپریشنز برانچ کے سٹاف نے شرکت کی۔ سینئر افسران نے ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان اور ڈی آئی جی وقاص نذیر کو گلدستے پیش کئے۔