• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلفائے راشدین کی دینِ اسلام کیلئے قربانیاں ناقابلِ فراموش،جمعیت علماء اسلام (ف)

لاہور(خصوصی رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا مفتی بشیر یوسف زئی،مولانا حنیف الحق،مولانا وسیم الحق،مولانا سراج خٹک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں تمام مقدس شخصیات کا احترام کیا جانا لازم ہے یہ نہایت افسوسناک امر ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خلفائے راشدین کے ایامِ وصال و شہادت پر سرکاری سطح پر تعطیل کا اعلان نہیں کیا جاتا حالانکہ ان عظیم ہستیوں کی دینِ اسلام کے لیے قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔علمائے کرام نے مطالبہ کیا کہ چاروں خلفائے راشدین کے ایامِ وصال و شہادت کو سرکاری سطح پر شایانِ شان طریقے سے منایا جائے، تاکہ نئی نسل ان بزرگوں کی عظمت، کردار اور قربانیوں سے روشناس ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قیامِ امن، عدل و انصاف کے قیام اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے موجودہ حکمرانوں کو خلافتِ فاروقی سے سبق لینا چاہیے۔
لاہور سے مزید