لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عملی فلاحی ریاست بنانے کی طرف گامزن ہیں،مستحق اور غریب خاندانوں کیلئے اپنی چھت کے وعدے کی تکمیل کی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کرپشن سے پاک، شفافیت و خدمت کی اعلی مثال قائم کی ہے وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں 50 ہزار خاندانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کردی گئی ہے، اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب نے سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا ، 60 ارب کے بلاسود قرضوں سے 50 ہزار خاندانوں کے خواب کی تکمیل ہوئی۔