لاہور(اپنے نامہ نگار سے) چیف ایگزیکٹو آفیسرلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی انجینئر محمد رمضان بٹ نے پی ڈی سی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محرم الحرام اور مون سون کے دوران صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پرلیسکوحکام نے چیف ایگزیکٹو کو مون سون بارشوں کے دوران بجلی بحالی کے آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لیسکو ریجن میں بجلی کی ڈیمانڈ 3828 میگا واٹ جبکہ سپلائی3600 میگا واٹ ہے۔ اس موقع پر سی ای او لیسکو انجینئرمحمدرمضان بٹ کا کہنا تھا کہ جب تک آخری صارف کی بجلی بحال نہ ہو جائے صورتحال کو خود مانیٹر کروں گا،مون سون سیزن میں لیسکو ٹیمیں 24 گھنٹے صارفین کی خدمت کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔