• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا حضر ت عمر فاروق ؓ کایوم شہادت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

لاہور(خبرنگار)خلیفہ دوم مراد رسول، سیدنا حضر ت عمر فاروق ؓ کایوم شہادت گزشتہ روز یکم محرم الحرام کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس سلسلہ میں مختلف دینی و مذہبی جماعتوں اور تنظیموں نے ملک بھرمیں جلسے،سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کیں۔ خطبات جمعہ میں مقررین سیدنا حضرت عمر فاروق ؓ کے فضائل ومناقب،سیرت و کردار،شجاعت وبہادری اور بے مثال فتوحات اورسنہری کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
لاہور سے مزید