• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلابی صورتحال سے بچا نے کیلئےنالوں کی صفائی کا فوری مکمل کیا جائیگا ،ڈپٹی کمشنر لاہور

لاہور(خصوصی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ بارشوں کے آئندہ سیزن کے پیش نظر محکموں کے درمیان ہم آہنگی ہونی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ نالوں کی صفائی کا کام بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ لاہور میں سیلابی صورتحال سے بچا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ اس عزم کا اظہار کر رہی ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے جزاک سٹی کے قریب بند ٹوٹنے کے واقعے پر غیر معمولی تیزی اور مستعدی کا مظاہرہ کیا ہے۔ زائد پانی کے بہاؤ کے باعث یہ بند ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد فوری طور پر ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا خود موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بند کی مرمت کے کام کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ جلد از جلد بند کو بحال کیا جا سکے۔
لاہور سے مزید