• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکار ……

میں انٹرنیشنل لٹریچر ورک شاپ میں شریک تھا۔

انسٹرکٹر نے سوال کیا: ”آپ کے ملک میں

ادیب اور فنکاروں سے کیسا سلوک کیا جاتا ہے؟“

”ہم انھیں اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازتے ہیں۔“

امریکا سے تعلق رکھنے والے جارج نے کہا۔

”ہم اُن کے نام پر ٹکٹ اور سکے جاری کرتے ہیں۔“

کولمبیا سے تعلق رکھنے والی ارسلا بولی۔

”اور ہم اُن کے مجسمے بناتے ہیں۔“

اٹلی سے تعلق رکھنے والا رابرٹو چلایا۔

اب میری باری تھی۔ میں نے سر جھکا کر کہا:

”ہم اُن کے بے بسی اور تنہائی میں مرنے کا انتظار کرتے ہیں،

”تاکہ اُن کی موت پر آنسو بہا سکیں۔“

تازہ ترین