• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی مہم

پشاور(این این آئی)انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ بھر میں آگاہی مہم جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کی جانب سے انسداد منشیات کے عالمی دن کو منایا گیا، دن کی مناسبت سے اینٹی نارکوٹکس فورس نے صوبہ بھر میں آگاہی مہم چلائی۔ خصوصی مہمات میں پشاور کے دی حق آواز ریحیب سنٹر، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی ،شرنگل اپر دیر سمیت ہری پور اور پشاور کے مختلف جامعات میں آگاہی ٹاک اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے انسداد منشیات کے حوالے سے بینرز اٹھائے اسکی روک تھام کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاوشوں کو سراہا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے اساتذہ اور طلبہ کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
پشاور سے مزید