نئی دہلی(این این آئی)آپریشن سندور میں اپنی ہلاکتیں چھپانے والے بھارت کا بھانڈا پھوٹ گیا اورمودی حکومت نے اندرونی دبائوسے مجبور ہوکر آپریشن سندور میں مارے گئے رافیل طیاروں کے 3اور مجموعی طور پر 4پائلٹس اور روسی میزائل دفاعی نظام ایس400کے5آپریٹرز سمیت 100سے زائداہلکاروں کو اعزازات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنہیں اعزازدیا جائے گا ان میں رافیل طیاروں کے 3سمیت 4پائلٹس اور روسی میزائل دفاعی نظام ایس 400کے 5آپریٹرز سمیت 100سے زائداہلکار شامل ہیں،کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کے سرکاری ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کوعزت اورتکریم سے نوازا جاتا ہے تاہم آپریشن سندور کے دوران ہلاکتوں کوتسلیم نہ کرنے کے حوالے سے بھارتی فوج شدید اندرونی دبائو کا شکار ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن سندور میں بھارتی افواج کو بھاری نقصانات اٹھانے پڑے تاہم بھارتی حکومت اور افواج ہزیمت سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی نقصان کو آج تک چھپاتی آئی ہیں۔