• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسٹائل برآمدات سالانہ بنیادوں پر 7.22 فیصد بڑھ گئیں

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) 30 جون کوختم ہونےوالےگذشتہ مالی سال کےدوران ٹیکسٹائل برآمدات سالانہ بنیادوں پر سات اعشاریہ بائیس فیصد بڑھ گئیں ۔ذرائع کےمطابق گذشتہ مالی سال2024.25 کےدوران سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 7اعشاریہ 22فیصد کااضافہ ہوا تاہم پی ٹی آئی حکومت کےآخری مالی سال 2021۔22 کے مقابلے میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 7اعشاریہ 36 فیصدکی کمی ہوئی-ذرائع کے مطابق گذشتہ مالی سال 2024۔25کےدوران ٹیکسٹائل برآمدات17ارب88کروڑ ڈالرزرہیں اورمالی سال2023۔24میں ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم 16ارب88کروڑڈالرز تھا-ذرائع کے مطابق جون2025 میں سالانہ بنیادوں پرٹیکسٹائل برآمدات میں7اعشاریہ 75 فیصدکا اضافہ ہواجس کےبعد گذشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب 53کروڑ ڈالرز رہاجبکہ جون2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب42کروڑ ڈالرز تھیں۔
اہم خبریں سے مزید