• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک کا 500 ارب روپے کا قرض 4 سال قبل ادا کردیا

اسلام آباد(تنویرہاشمی ) حکومت نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کا واجب الادا500ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے چار سال قبل ادا کردیا اور دسمبر سے اب تک مجموعی طور پر 1500ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے قبل ادا کیاگیا ہے۔

 وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے مالی نظم و ضبط، اعتماد اور خود انحصاری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذمہ واجب الادا 500 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت 2029 سے چار سال قبل کامیابی سے واپس کر دیا ۔

 شرح سود میں نمایاں کمی اور حکومت کی دانشمندانہ قرض حکمت عملی کی بدولت صرف مالی سال 2024-25 میں 830 ارب روپے کی سود کی مد میں بچت ہوئی جو ایک شاندار مالی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ صرف قرض کی ادائیگی نہیں، بلکہ یہ پاکستان کے لیے ایک مضبوط، باوقار اور مالی طور پر مستحکم مستقبل کی جانب فیصلہ کن پیش رفت ہے۔

اہم خبریں سے مزید