• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے پی پی آئی بی فیس صارفین پر منتقل کرنیکی منظوری دے دی

اسلام آباد (اسرار خان )نیپرا نے پرائیویٹ پاور اینڈ انفرااسٹرکچر بورڈ (PPIB) کی جانب سے 250 ڈالر فی میگاواٹ سالانہ فیس کو بجلی صارفین پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت آئی پی پیز اب یہ فیس اپنے ٹیرف کے ذریعے وصول کر سکیں گے، حالانکہ صنعتی صارفین اور قابلِ تجدید توانائی کے ادارے اس اقدام کی مخالفت کر رہے تھے۔نیپرا کا مؤقف ہے کہ PPIB کا کردار کمرشل آپریشن ڈیٹ (COD) کے بعد بھی جاری رہتا ہے، جس میں وہ سرکاری ضمانتوں، تنازعات کے حل اور قواعد و ضوابط کی نگرانی کرتا ہے۔نیپرا نے فیس کو جائز، قانونی اور معقول قرار دیا، مگر تجویز دی کہ اسے امریکی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں تبدیل کیا جائے تاکہ کرنسی کی تبدیلی کا بوجھ صارفین پر نہ پڑے۔فیس کا صارفین پر معمولی اثر ہو گا، تقریباً 0.01175 روپے فی یونٹ K-Electric اور اس کے صارفین پر یہ فیس لاگو نہیں ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید