• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 19 میں ترقی کے لازمی مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کی نامزدگیوں میں رد و بدل

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس (MCMC)کیلئے نامزد گریڈ 18 کے افسران میں مزید ردوبدل کیا گیا ہے، ایک افسر کی نامزدگی منسوخ کر کے 19 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے جبکہ 17 افسران کے تربیتی سٹیشنز تبدیل کئے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نامزدگیوں میں ردوبدل کے ضمن میں ریکٹر نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، مراسلے کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسلام آباد میں تعینات گریڈ 18 کے سہیل اختر کی نامزدگی منسوخ کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید