• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی تقرر و تبادلے؛ مرزا ناصرالدین مشہود احمد OSD بن گئے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر سیکریٹریٹ گروپ،کےگریڈ 22 کے افسر مرزا ناصرالدین مشہود احمد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنا دیئے گئے ہیں۔ دریں اثناء سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسران ڈائریکٹر جنرل، نجکاری کمیشن کامران فاروقی انصاری کا تبادلہ کر کے اُنہیں جوائنٹ سیکریٹری قومی صحت ڈویژن اور جوائنٹ سیکریٹری قومی صحت ڈویژن محمد اقبال کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈائریکٹر جنرل، نجکاری کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید