• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک دہلی کی 2 پرواز کے بوئنگ 787 طیاروں میں فنی خرابی پر بھارتیوں میں خوف

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) احمد آباد طیارہ حادثے کا خوف بھارتیوں پر ابھی تک طاری ہے کہ پیر کو نیویارک دہلی کی 2 پرواز کے اسی بوئنگ طیاروں کو فنی خرابی پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس پر بیشتر بھارتیوں نے بوئنگ 787 میں پے در پے فنی خرابیوں پر شدید تنقید شروع کردی ہے۔ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز یو اے 82 نے گذشتہ رات ساڑھے 9 بجے نیویارک سے دہلی کیلئے ٹیک آف کیا تو روانگی کے 50 منٹ بعد پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو جنرل ایمرجنسی کا پیغام بھیجا اور طیارے کو واپس نیویارک موڑ لیا گیا۔ لگ بھگ 4 سال پرانے اس بوئنگ 787 ڈریم لائنر 9 طیارے نے ٹیک آف کے ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد نیویارک میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔ عین اسی وقت نیو دہلی سے روانہ ہوئی پرواز یو اے 83 لگ بھگ 16 گھنٹے کا سفر طے کرکے نیویارک کے راستے میں تھی کہ پائلٹ نے ایمرجنسی ڈیکلیئر کرتے ہوئے بوئنگ 787 ڈریم لائنر 9 طیارے کو امریکہ کے بوسٹن ایئرپورٹ پر لینڈ کرا دیا۔ سوشل میڈیا پر ان دونوں واقعات کی رپورٹنگ ہوتے ہی بھارتیوں کی اکثریت سیخ پا ہوگئی۔
اہم خبریں سے مزید