• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلات، دہشت گردوں کی پولیس پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، ایک زخمی، ڈیرہ مراد میں بم پھٹنے سے تین اہلکار زخمی

کوئٹہ/ڈیرہ مراد جمالی (نمائندہ جنگ/نامہ نگار) قلات میں دہشت گردوں کی پولیس پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، دوسرا زخمی ہو گیا شہید کی نماز جنازہ ادا کرکے انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ،ڈیرہ مراد میں بم پھٹنے سے تین اہلکار زخمی،اہلکار وں کومعمول کی گشت کے دوران نشانہ بنایا گیا ، ڈیرہ مراد میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ہوا، گاڑی کو شدید نقصان پہنچا،پولیس کے مطابق قلات پولیس کے دو جوان کانسٹیبل رب نواز ولد علی نواز اور کانسٹیبل فرید احمداتوار کی شب قلات کے علاقے عزیز آباد زاوہ میں موٹرسائیکل پر معمول کی گشت کر رہے تھے کہ موٹرسائیکلوں پر سوار دہشت گرد ان پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں رب نواز موقع پر ہی شہید جبکہ فرید احمد شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت کو پولیس لائن لے جایا گیا جہاں شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی نماز جنازہ میں پولیس افسران، علاقہ معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی بعد ازاں شہید کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید