• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن عدالت، 2 سابق میونسپل کمشنر، 2 ایڈمنسٹریٹر سمیت متعدد اعلیٰ افسران طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے کروڑوں روپے کے پلاٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور کرپشن کے مقدمے میں کراچی کے دو سابق ایڈمنسٹریٹرز، دو سابق میونسپل کمشنرز سمیت متعدد اعلیٰ افسران کو طلب کرلیا،عدالت نے سابق ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید، سابق ایڈمنسٹریٹر رؤف اختر فاروقی ، سابق میونسپل کمشنر سمیع الدین صدیقی،سابق میونسپل کمشنر امانت علی خان ، سابق ڈائریکٹر لینڈ منیجمنٹ نجم الزمان اور سابق ڈائریکٹر نیلامی عبدالغنی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے خالد ظفر ہاشمی، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے سید جمیل احمد ، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے عبدالرشید اور یونس قدوائی جبکہ اومنی گروپ کے ڈائریکٹر عبد الغنی مجید اور آغا شیر شاہ کو بھی نوٹسز جاری کردیئے ،عدالت نے تمام ملزمان کو پیش ہونےکاحکم دیا ہے،پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کے خلاف نیب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت رہا، 2024 میں چیئرمین نیب نے ریفرنس صوبائی اینٹی کرپشن کو منتقل کیا تھا، صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن کی انکوائری کمیٹی نے انکوائری کے بعد عدالت میں مقدمہ دائر کیا، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے کلفٹن کے دو رفا حی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی، اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے کرپشن کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید