• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کی فاٹا کے لئے بنائی گئی کمیٹی مسترد کرتے ہیں‘ پی ٹی آئی

اسلام آباد(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فاٹا کیلئے امیر مقام کی کنوینرشپ میں بنائی کمیٹی کو تحلیل کیا جائےکیوں کہ یہ اقدام صوبائی خودمختاری میں مداخلت کے مترادف ہے‘ہم اس کمیٹی کو مستردکرتے ہیں ۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےشاہ فرمان‘ شیخ وقاص اکرم و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25ویں ترمیم کے بعد قبائلی علاقے صوبے میں ضم ہوچکے،فاٹا کے لیے امیر مقام کو ایک کمیٹی کاکنوینر منتخب کیا گیا‘پیرکو اس کمیٹی کی دوسری میٹنگ تھی مگر ہمارے فاٹا کے نمائندوں نے شرکت نہیں کی کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل کے لیے یہ بیرونی دنیا کے ساتھ ڈراما رچا رہے ہیں‘وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرسکتی۔
اہم خبریں سے مزید