کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ سے روانہ ہونے والی تمام ٹرینیں 11 جولائی سےاپنے مقررہ وقت پر اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ ہونگی ،تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کاکہنا ہے کہ 11 جولائی سے کوئٹہ سے روانہ ہونے والی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ ہونگی ،واضح رہے کہ 9 جولائی کو پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ نہیں ہوئی تھی، اسی طرح 10 جولائی کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو بھی ایک روز کے لیے معطل کیا گیا تھا، 11 جولائی سے کوئٹہ سے روانہ ہونے والی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔