اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) ہرن کے غیر قانونی شکار کے واقعے کی تحقیقات جاری ، ملزمان نےعبوری ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا جبکہ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کاکہنا ہے کہ انھوں نےمارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہرن کے غیر قانونی شکار کے حالیہ واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے،قانون کی خلاف ورزی اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے کے مرتکب تمام افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت قانو نی کارروائی کی جائے۔