• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ، کولپور، قلات بلیدہ، وڈھ اور دالبندین میں مسلح افراد کے حملے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مستونگ، کولپور، قلات بلیدہ، وڈھ اور دالبندین میں نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والی چار گاڑیوں اور سول سیکرٹریٹ کے بس پر فائرنگ کرتے ہوئے ٹائر برسٹ،ایک نجی بینک اور بوزر کو نذرآتش کردیا، قلات میں سیکورٹی فورسز نے ٹول پلازہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام بنادی، ترجمان بلوچستان حکومت شائد رند نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملوں کا سیکورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا ہے،عوام کی جان، مال اور املاک کی حفاظت کیلئے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں سیکورٹی ذرئع کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ کے مقام پرجمعرات کو نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والے 2 ٹرکوں پرفائرنگ کرتے ہوئے ٹائر برسٹ کردیئے۔
ملک بھر سے سے مزید