• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے پشاور کیلئے ریل سروس بحال،جعفر ایکسپریس روانہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس ایک روز کے تعطل کے بعد دوبارہ بحال کردی گئی ہے ریلوے انکوائری کے مطابق کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ کے لئے جعفر ایکسپریس ایک روز معطل رہنے کے بعد بحال ہو گئی ہے کوئٹہ سے پشاور کے لئے جعفر ایکسپریس جمعہ کو روانہ ہوگئی ہے جبکہ پشاور سے بھی جعفر ایکسپریس آج شام کوئٹہ پہنچے گی واضح رہے کہ کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسپریس اورکراچی جانے والی بولان میل کو ممکنہ سیکورٹی خطرات کے باعث روانگی سے روک دیا گیا تھا۔
کوئٹہ سے مزید