• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریئر ہال سے چور جنگ عظیم کی نایاب نوادرات اور قیمتی سامان لے اڑے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )فریئر ہال میں واقع کے ایم سی ڈی جی پارک کے دفتر سے چور جنگ عظیم کی نایاب نوادرات اور قیمتی سامان لے اڑے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سائوتھ محکمہ پارک کے ایم سی زوہیب گل نے تھانہ آرٹلری میدان میں رپورٹ درج کروائی ہے کہ محرم الحرام کی تعطیلات کی وجہ سے ڈی جی پارک آفس واقع فرئیر ہال فاطمہ جناح روڈ بند تھا۔7 جولائی کی صبح آ کر دیکھا کہ ڈی جی آفس کی عقبی سائیڈ کی کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی،چیک کرنے پر اندر سے ڈی وی ڈی پلئیر ایک عدد، اسپیکر 5 عدد، جنگ عظیم کی نایاب اور یادگار شیلڈ ،کیبل کاپر،الیکٹری بورڈ اور ورکس روم کے نلکے کی ٹوٹیاں غائب تھیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ زیر دفعہ 380 ت پ درج کر لیا گیا ہے اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی اور ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید