• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی، 26 ارکان کیخلاف ریفرنس، اجلاس بے نتیجہ

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کے خلاف ریفرنس کے معاملہ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت مذاکراتی کمیٹی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی، دونوں طرف سے مذاکرات کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔معطل اراکین پر نااہلی کی لٹکتی تلوار فی الحال ہٹ گئی ،اسپیکر ملک احمد نے کہا کہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان میرے لئے قابل احترام،آئندہ کوئی بھی ایوان کا تقدس مجروح نہ کرےتاہم معطل اراکین پر نااہلی کی لٹکی تلوار فی الحال ہٹ گئی ہے۔بلال یاسین اور مجتبی شجاع نے کہا کہ اسی ایوان میں بزدار بات کرتے تھے ہم سنتے تھے، اسمبلی میں ہلڑ بازی گالم گلوچ مار دھاڑ کا کلچر ختم کرینگے،اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے کہا کہ پھر ملیں گے، اڑھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں حکومتی کمیٹی کے اراکین میں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان، رانا محمد ارشد، وزیر صنعت چودھری شافع حسین شامل ہیں، سید علی حیدر گیلانی، چودھری افتخار چھچھر، راحیلہ خادم حسین، امجد علی جاوید، احمد اقبال اور شعیب صدیقی شامل تھے جبکہ اپوزیشن کی کمیٹی میں ملک احمد بھچر ، میاں اعجاز شفیع، علی امتیاز وڑائچ، معین قریشی اور رانا شہباز شامل تھے۔

اہم خبریں سے مزید