ہری پور(آئی این پی )تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث اسپل ویز تیسری بار کھول دیئے گئے، مساجد سے مقامی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے اعلانات کیے گئے جبکہ پی ڈی ایم اے نے اسپیل وے کے راستے میں موجود آبادی اور سیاحوں کو دریائے سندھ سے دور رہنے اور آبی گزرگاہوں میں نہانے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی۔