• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس بار کارکنوں کو چھوڑ کر نہیں بھاگیں گے، صحافی کے سوال پر گنڈاپور برہم

اسلام آباد (فاروق اقدس) اپنے قائد کی رہائی کیلئے حکومت کیخلاف چلائی جانے والی تحریک جس کا آغاز علی امین گنڈاپور کی پریس کانفرنس کے مطابق آج ہو چکا ہے‘ نہ صرف تنازعات کا شکار ہو گئی ہے بلکہ بالخصوص سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامیوں نے گنڈاپور کے بعض فیصلوں پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اُن پر عدم اعتماد کی فضا پیدا کر دی ہے۔ پریس کانفرنس میں ایک صحافی کی جانب سے یہ بھی پوچھا گیا کہ اس بار پارٹی کارکنوں کو چھوڑ کر تو نہیں بھاگیں گے جس پر علی امین گنڈاپور نے برہمی سے کہا کہ ڈی چوک میں بشریٰ بی بی کو میں نے تنہا نہیں چھوڑا اور مجھے اس بات پر فخر ہے۔ خود پی ٹی ائی کے حلقے علی امین گنڈاپور کی پریس کانفرنس سے خاصے مایوس اور بددل نظر آتے ہیں اور وہ انہی خدشات کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں جو ان کیفیات میں پیدا ہونے ایک فطری سی بات ہے۔
اہم خبریں سے مزید