• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی پرامن رہے تو جلسے کی اجازت مل سکتی ہے، رانا ثناء اللّٰہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان وجیہ ثانی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی پرامن رہے تو جلسے کی اجازت مل سکتی ہے فیصلہ مقامی انتظامیہ کرے گی۔ ان کا ماضی اور آج کی پریس کانفرنس دیکھ کر پرامن مقاصد پر شک ہوتا ہے۔ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں جبکہ ادارے واضح کر چکے ہیں کہ سیاسی بات چیت جماعتوں کے درمیان ہونی چاہیے۔ سنیئر صحافی  تجزیہ کار منصورعلی خان نے کہا کہ عالیہ حمزہ فنکشن سے قبل مسلسل قیادت سے پروگرام کی تفصیل پوچھتی رہیں تاکہ تیاری کی جا سکے مگر انہیں بتایا گیا کہ منصوبہ آخری وقت تک خفیہ رہے گا۔ فنکشن پارلیمنٹرین کا تھا مگر آج کی پریس کانفرنس میں بھی انہیں جان بوجھ کر نظرانداز کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک آگے بڑھے گی تو کئی غیر متوقع فیصلے سامنے آئیں گے کیونکہ علی امین اور بعض دیگر رہنما ہدایات کے برعکس اپنی مرضی سے فیصلے کریں گے۔ علی امین کے سخت بیانات دیتے ہیں جبکہ بند کمروں میں ان کا رویہ مختلف ہوتا ہے۔ میزبان وجیہ ثانی نے کہا کہ علی امین کے نوے روزہ تحریک کے اعلان نے پی ٹی آئی میں اختلافات پیدا کر دیے ہیں۔ عالیہ حمزہ سیاسی سرگرمیوں سے غائب اور لاعلمی کا اظہار کر چکی ہیں۔ دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کی امیدیں ماند پڑتی جا رہی ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ہماری حکمت عملی یہی ہوگی کہ اگر وہ پرامن رہ کر اپنا موقف سامنے رکھتے ہیں تو ان کو اجازت ہے اگر تشددکی طرف جائیں گے تو قانون اپنا راستہ لے گا۔

اہم خبریں سے مزید