• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، قیامت خیز گرمی کے باعث گیسٹرو کی وبا پھیل گئی، 40 مریض اسپتال میں داخل

خیرپور(بیورو رپورٹ)خیرپور میں قیامت خیز گرمی کے باعث گیسٹرو کی وبا پھیل گئی گیسٹرو میں مبتلا40سے زائد مریض اسپتالوں میں داخل سورج آگ برسا رہا ہے روزانہ 6سے12گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے چئیرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹر یارمحمد پھلپوٹو۔تفصیلات کے مطابق خیرپور میں قیامت خیز گرمی کے باعث گیسٹرو کی وبا پھیل گئی ہےذرائع کے مطابق گذشتہ5روز کے دوران گیسٹرو میں مبتلا 40سے زائد مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹر یارمحمد پھلپوٹونے بتایا کہ گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے سورج آگ برسا رہا ہےسیپکو انتظامیہ کی جانب سے6سے12گھنٹے روزانہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ایک طرف کاروبار متاثر ہورہا ہےتو دوسری طرف بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث بجلی پر چلنے والی پانی کی موٹریں نہیں چلتی جس کی وجہ سے شہر میں پینے کے پانی کابحران پیدا ہوتا ہےچیئرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹر یارمحمد پھلپوٹو کا کہنا تھا کہ تباھ کن گرمی کےباعث بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل طور پر بند کی جائے تاکہ بجلی پر چلنے والی پانی کی موٹریں چلتی رہیں اورشہر میں پینے کے پانی کا بحران پیدا نہ ہو۔
اہم خبریں سے مزید