جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد میں نجی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر پر اہلیہ کے آپریشن میں غفلت کا الزام،شوہر کا وزیر صحت سے نوٹس لیکر ڈاکٹر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے اسٹیشن روڈ پر واقع نجی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر پر اہلیہ کے آپریشن میں غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے شوہر حاجی مقصود بروہی کا کہنا تھا کہ ایک گھرمیں غیر قانونی طور پر میڈیکل سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں محکمہ صحت کی نجی سینٹر میں کسی بھی ایس او پی پر عمل نہیں کیا گیا نہ جنریٹر کا انتظام نہ،لیبارٹری،ریمپ تک نہیں،نجی سینٹر مذبحہ بنا ہوا ہے جہاں آپریشن تھیٹر مکمل سہولیات سے آراستہ تک نہیں،تین منزلہ ہسپتال میں مریض کو لیجانے کیلئے ریمپ اور لفٹ تک نہیں نجی سینٹر کے ڈاکٹر انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں میڈیکل اسٹور بھی اپنا بنایا ہوا ہے جہاں ادویات کیلئے نارمل درجہ حرارت دینے کیلئے اے سی کا انتظام بھی نہیں،سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کارروائی کرکے نجی میڈیکل سینٹر کو سیل کرے میرے اہلیہ کے پتھری کے آپریشن میں حالت بگڑنے اور تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کرنے کے معاملے کا وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نوٹس لیں میری اہلیہ موت کے منہ سے بچ کر آئی ہیں آپریشن میں مجرمانہ غفلت برتی گئی میرے ساتھ انصاف کیا جائے ۔