پشاور ( مانیٹر نگ ڈیسک )حیدرآباد شہر میں کلاؤڈ برسٹ ہوا ہے، شدید موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔حیدرآباد، ٹنڈو الٰہ یار، ٹنڈو محمد خان ، جامشورو، مٹیاری اور ہالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ موسلا دھاربارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر زین العابدین کا کہنا ہےکہ حیدرآباد شہر میں کلاؤڈ برسٹ ہوا ہے، الرٹ جاری کیا ہے، پمپنگ اسٹیشنوں کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پھلیلی نہر کی پانی کی سطح زیرو کرنےکے لیے محکمہ آبپاشی کو ہدایت کی ہے، بجلی کی عدم فراہمی کے باعث جنریٹر سے پانی کی نکاسی کر رہے ہیں۔حیدرآباد میںشدید موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ترجمان حیسکو کے مطابق حیدرآباد ریجن کے 220 فیڈر ٹرپ کرگئے۔ٹنڈوالٰہ یار میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔جبکہ حالیہ مون سون بارشوں کے دوران ملک بھر میں 53 بچوں سمیت 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 26 جون سے 14 جولائی تک مون سون بارشوں کے دوران 111 افراد جاں بحق ہوئے۔عداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں کرنٹ لگنے سے ہوئیں جبکہ سب سے زیادہ جانی نقصان صوبہ پنجاب میں ہوا۔ دوسری جانبپرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق پنجاب میں رواں سال کے دوران مون سون بارشوں کے باعث اب تک 44 افراد جاں بحق اور 134 زخمی ہو چکے ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق اب تک رواں سال مون سون بارشوں کے دوران صوبےمیں بوسیدہ مکانات گرنےسے27 ، آسمانی بجلی گرنے سے5 ،کرنٹ لگنے سے 4 اور نہاتے ہوئے ڈوب کر 8 افراد جاں بحق ہوئے۔