• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ‘دو افراد قتل کردئیے گئے ،فریقین فائرنگ سے ایک شخص زخمی

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور میں دو افراد کو قتل کردیا گیا ٗایک شخص فریقین کے مابین فائرنگ سے زخمی ہو گیا ٗدو دوستوں کو لوٹ لیا گیا ۔فوزیہ زوجہ بسم اللہ سکنہ پہاڑی پورہ نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے شوہر کے ہمراہ موجودتھی کہ اس دوران اورنگزیب اور سراج نے ان سے تکرا ر شروع کی اور فائرنگ کرکے اس کے شوہر کو زخمی کردیا اور اسے تشدد کانشانہ بنایا مجروح کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ادھر تھانہ چمکنی کی حدودمیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جاوید ولد سبز علی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ تھانہ فقیر آباد کی حدود صندو گڑھی میں فریقین کے مابین فائرنگ سے نقاب شاہ ولد فردوس خان زخمی ہو گیا ٗتھانہ متھرا کی حدود ورسک روڈ پر موٹرسائیکل سوار رہزنوں نے ماجد خان سکنہ چارسدہ اوراس کے دوست عبداللہ سے اسلحہ کی نوک پر دو موبائل اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی اورفرار ہو گئے پولیس نے الگ الگ رپورٹیں درج کرلیں ۔
پشاور سے مزید