• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد کی لسٹیں تیار ، ڈی سی مالاکنڈ نےکریک ڈائون کاحکم دیدیا

پشاور (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ حمید الرحمان نے کہا ہے کہ مالاکنڈ میں جرائم پیشہ افراد کیلئے کوئی جگہ نہیں، تاہم پرامن شہریوں کیلئے انکے دروازیں ہر وقت کھلے ہیں۔ اس ضمن میں اگر کسی کو کوئی شکایت یا مسئلہ درپیش ہو تو ان سے ہر وقت رابطہ کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر اور چیف سیکرٹری کے وژن کے مطابق ضلع بھر میں مختلف امور میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی ملاکنڈ حمید الرحمان کاکہنا تھا کہ اس وقت ضلع میں امن و امان کی صورتحال مثالی ہے۔ مالاکنڈ لیویز ہر قسم کے حالات کیلئے کم وسائل کے باوجود تیار کھڑی رہتی ہے اور کسی بھی صورت جرائم پیشہ افراد کو ضلع کی حدود میں داخلے نہیں ہونی دیتی۔ انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام فورس کو منشیات کے کاروبار سے وابستہ افراد کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈائون کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی لسٹیں بھی تیار کر لی گئی ہیں تاکہ ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔ ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور چیف سیکرٹری کے وژن کے مطابق مختلف امور میں بہتری لائی گئی ہے اور بہت سے امور میں بہتری لائی گئی ہے تاہم کسی شہری کو کسی بھی قسم کی شکایت یا کوئی مسئلہ درپیش ہے تو ہر وقت میرے دفتر آسکتے ہیں لیکن جرائم پیشہ افرا دکیلئے مالاکنڈ کے حدود میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور مختلف دوسرے ضلعی دفاتر میں بہتری لائی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ایک مکمل اور جامع پلان بھی ترتیب دیا ہے تاکہ بارشوں اور دیگر آفات کے دوران کوئی مشکلات پیش نہ ہوں۔ریسیکو 1122 کے اہلکاروں کو چوکس رہنے کو کہا گیاہے، اسکے ساتھ ساتھ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، اے ڈی سیز سمیت لیویز کے پوسٹ کمانڈورں کو بھی ہدایات کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی صورت سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہے اور ضلع انتظامیہ کو برقت اطلاع دے ، انھوں نے کہاہے کہ وہ خود ان تمام امور کی نگرانی کرتے ہیں ۔
پشاور سے مزید