• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تریچ میر سمٹ سے خیبر پختونخوا کی سیاحت فروغ پائے گی‘ بی بی فوزیہ

پشاور (این این آئی) سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی و ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی بی بی فوزیہ نے کہا ہے کہ تریچ میر سمٹ اور بیس کیمپ تک ٹریکنگ سے نہ صرف نئے کوہ پیماؤں کو مستقبل میں موقع ملے گا بلکہ خیبرپختونخوا اور خصوصاً چترال کی معیشت مستحکم ہوگی۔ تریچ میر ٹریکنگ کیلئے 20افراد پر مشتمل گروپ روانہ ہوگیا جس میں خیبرپختونخوا سمیت اسلام آباد، پنجاب اور دیگر علاقوں سے ٹریکرز شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام تریچ میر ٹریکنگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس عمر ارشد خان، منیجر ایونٹس محمد علی سید، تریچ میر بیک پیکرز کلب کے عہدیداران، ٹریکرز اور دیگر بھی موجود تھے۔ بی بی فوزیہ نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ذاتی دلچسپی اور ہدایات پر تریچ میر سمٹ اور ٹریکنگ کا انعقاد گیا ہے۔ تریچ میر سمٹ کا پلان خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے پیش کیا اور اسے جامع منصوبہ بندی سے ترتیب دیا گیا۔
پشاور سے مزید