• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنظیم تاجران لوہاران پشاور کی نئی منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب کا انعقاد

پشاور ( لیڈی رپورٹر)تنظیم تاجران لوہاران پشاور کی نئی منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب پشاور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں تنظیم تاجران خیبرپختونخواہ صدر ملک مہر الہی، ترجمان شھزاد احمد صدیقی، تنظیم لوہاران صوبائی صدر شاہد بخاری، جنرل سیکرٹری اعجاز ملک اور دیگر اضلاع کے صدور و عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر نومنتخب صدر شاہد اقبال، جنرل سیکریٹری فرمان خان، سرپرست اعلی سعید احمد اعوان اور دیگر عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا اور عزم کیا کہ وہ تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ، کاروباری مسائل کے حل اور حکومتی سطح پر موثر نمائندگی کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تنظیم تاجران ملک مہر الہی نے کہا کہ تاجر برادری کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے اتحاد، مشاورت اور مربوط حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔ ہم حکومتی اداروں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ تاجروں کے ساتھ مشاورت سے پالیسیاں مرتب کی جائیں اور غیر ضروری ٹیکسز اور کالی شقوں کا خاتمہ کیا جائے ۔
پشاور سے مزید