• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، شوکاز نوٹس کے جواب نہ دینے والے سرکاری ملازمین کو فارغ کرنیکا فیصلہ

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا حکومت نے شوکاز نوٹس کے جوابات نہ دینے والے سینکڑوں ملازمین کیخلاف برطرفی کے تحت اقدامات شروع کر دیئے ہیں جن ڈاکٹرز، نرسز اور اساتذہ سمیت صوبائی محکموں کے مختلف گریڈ کے ملازمین شامل ہیں ،صوبائی محکموں نے مختلف اوقات میں طویل غیر حاضری اور الزامات کے تحت ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کئے ہیں ، ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے شوکاز نوٹس کے جوابات نہ دینے والے تمام ملازمین کی تفصیلات طلب کی تھی ، ذرائع کے مطابق ایسے ملازمین کی برطرفی کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی منظوری چیف سیکرٹری دیں گے ،ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد حتمی منظوری کے لیے سمری وزیر اعلی کو ارسال کی جائیگی ، ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 200 سے زائد ملازمین کو ملازمت سے فارغ کیا جائیگا۔
پشاور سے مزید