کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان درا بلوچ نے کہا ہے کہ آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ملک بھر سے ٹیمیں کوئٹہ پہنچ چکی ہیں جنہیں محکمہ کھیل تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے50سے زائد بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ٹتمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔